کانگریس رہنما کرن کمار ریڈی کا بنڈی سنجے کے خلاف الیکشن کمیشن سے شکایت کا اعلان

بنڈ ی سنجے کے خلاف شکایت

کانگریس ایم پی کرن کمار ریڈی کا بنڈ ی سنجے کے خلاف الیکشن کمیشن سے کارروائی کا مطالبہ

کانگریس کے سینئر رہنما کرن کمار ریڈی نے بنڈی سنجے کے بیانات کو اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن سے کارروائی کا مطالبہ کیا۔

حیدرآباد: کانگریس کے سینئر رہنما اور بھونگیر کے رکن پارلیمنٹ چاملہ کرن کمار ریڈی نے اعلان کیا ہے کہ وہ بی جے پی رہنما اور مرکزی وزیر بنڈی سنجے کمار کے حالیہ بیانات کے خلاف الیکشن کمیشن میں شکایت درج کرائیں گے۔ انہوں نے بنڈ ی سنجے کے ریمارکس کو غیر مناسب اور اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان سے تلنگانہ میں بدامنی پھیلنے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

کرن کمار ریڈی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ انتخابی مہم کے دوران سیاسی قائدین کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے، تاکہ جمہوری عمل متاثر نہ ہو۔ انہوں نے بنڈ ی سنجے پر اشتعال انگیز بیانات کے ذریعے عوام میں تقسیم پیدا کرنے کا الزام عائد کیا اور الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ وہ سخت کارروائی کرے تاکہ مستقبل میں اس طرح کے بیانات کی روک تھام ہو سکے۔

انہوں نے تمام سیاسی قائدین سے اپیل کی کہ وہ ذاتی حملوں اور اشتعال انگیزی سے گریز کریں اور عوامی مباحثے کو پالیسی اور ترقیاتی ایجنڈے پر مرکوز رکھیں۔

Exit mobile version