آدھار دستاویزات کی مفت آن لائن اپڈیٹ کی سہولت 2026 تک بڑھا دی گئی | Free Aadhaar Update

Free Aadhaar Update

حیدرآباد: آدھار کارڈ رکھنے والوں کے لیے خوشخبری، یونیک آئیڈنٹیفیکیشن اتھارٹی آف انڈیا (UIDAI) نے آن لائن Free Aadhaar Update کی آخری تاریخ میں توسیع کرتے ہوئے اب یہ سہولت 14 جون 2026 تک فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس توسیع سے لاکھوں افراد کو بغیر کسی فیس کے اپنے ریکارڈس کو اپڈیٹ کرنے کا موقع ملے گا۔

یو آئی ڈی اے آئی نے اپنے سرکاری سوشیل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ (سابقہ ٹوئٹر) پر اس فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا: “UIDAI نے دستاویزات کی مفت آن لائن اپلوڈ سہولت کی مدت 14 جون 2026 تک بڑھا دی ہے؛ یہ سہولت لاکھوں آدھار ہولڈرز کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگی۔ یہ مفت سہولت صرف myAadhaar پورٹل پر دستیاب ہے۔”

اس سہولت کے تحت افراد اپنی شناختی ثبوت (PoI) اور پتہ کے ثبوت (PoA) کی دستاویزات آن لائن اپڈیٹ کر سکتے ہیں۔ پہلے اس خدمت کے لیے فیس ادا کرنا پڑتی تھی، لیکن اب اسے مفت فراہم کیا جا رہا ہے تاکہ آدھار ریکارڈس کو صحیح اور بروقت رکھا جا سکے۔

یہ اپڈیٹس اُن افراد کے لیے خاص طور پر اہم ہیں جن کی تفصیلات شادی، رہائش کی تبدیلی، یا دیگر وجوہات کے سبب تبدیل ہوئی ہوں۔

یو آئی ڈی اے آئی نے تمام آدھار رکھنے والوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں اور اپنے ریکارڈز کو درست، تازہ اور متعلقہ دستاویزات سے ہم آہنگ رکھیں تاکہ آدھار کی افادیت برقرار رہے۔

Exit mobile version