تلنگانہ میں دسویں جماعت کے سپلیمنٹری امتحانات کا آغاز 3 جون سے | Class 10 exams

Class 10 exams

حیدرآباد: تلنگانہ بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کی جانب سے دسویں جماعت کے Class 10 exams سپلیمنٹری امتحانات کا آغاز پیر 3 جون سے کیا جا رہا ہے، جو ریاست بھر میں 13 جون تک جاری رہیں گے۔ یہ امتحانات ان طلبہ کے لیے دوسرا موقع ہیں جو مارچ میں منعقدہ سالانہ امتحانات میں ایک یا زائد مضامین میں کامیاب نہیں ہو سکے تھے۔

امتحانات روزانہ صبح 9:30 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک منعقد ہوں گے۔ ڈائریکٹر آف گورنمنٹ ایگزامینیشنز کرشنا راؤ نے تصدیق کی ہے کہ تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور ہال ٹکٹس جاری کر دی گئی ہیں۔ طلبہ اپنے اسکول کے پرنسپل سے ہال ٹکٹ حاصل کر سکتے ہیں یا بورڈ کی سرکاری ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

اس سال سپلیمنٹری امتحانات کے لیے 42,832 طلبہ نے رجسٹریشن کرایا ہے، جن میں 26,286 لڑکے اور 16,546 لڑکیاں شامل ہیں۔ محکمہ تعلیم نے ریاست بھر میں 150 امتحانی مراکز قائم کیے ہیں تاکہ طلبہ کی کثیر تعداد کو سہولت فراہم کی جا سکے۔

امتحانات کا مکمل شیڈول درج ذیل ہے:

3 جون: فرسٹ لینگویج (گروپ A) اور پارٹ 1 و 2 (کمپوزٹ کورس)

4 جون: سیکنڈ لینگویج

5 جون: تھرڈ لینگویج

6 جون: ریاضی

9 جون: فزیکل سائنس

10 جون: بایولوجیکل سائنس

11 جون: سوشیل اسٹڈیز

12 جون: OSSC مین لینگویج پیپر 1

13 جون: OSSC مین لینگویج پیپر 2

حکام نے طلبہ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ وقت سے پہلے امتحانی مراکز پہنچیں، ہال ٹکٹ ساتھ رکھیں اور تمام امتحانی ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔

Exit mobile version