حیدرآباد: تلنگانہ کے آبپاشی اور سول سپلائیز کے وزیر کیپٹن ین اتم کمار ریڈی دہلی کے دورے پر ہیں، جہاں انہوں نے کرشنا ندی کے پانی کے تنازعے پر سپریم کورٹ کی سماعت میں شرکت کی۔
بعد ازاں، انہوں نے مرکزی واٹر کمیشن کے نئے چیئرمین مکیش سنہا سے ملاقات کی اور تلنگانہ کی آبپاشی مسائل پر توجہ دینے کی درخواست کی۔ ریاستی وزیر نے ریاست کو درپیش مشکلات پر روشنی ڈالی اور منصفانہ پانی کی تقسیم کے لیے کمیشن کی مداخلت پر زور دیا۔