حیدرآباد: بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) نے اپنا قانون ساز پارٹی اجلاس 11 مارچ 2025 کو تلنگانہ بھون میں منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اجلاس سابق وزیر اعلیٰ اور بی آر ایس کے صدر کے چندر شیکھر راؤ (کے سی آر) کی صدارت میں ہوگا۔ اجلاس کا مقصد آنے والے اسمبلی بجٹ اجلاس کے لیے حکمت عملی تیار کرنا اور رکن قانون ساز کونسل (ایم ایل سی) انتخابات کے حوالے سے پارٹی کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔