حیدرآباد: تلنگانہ قانون ساز اسمبلی کی کاروائی جمعہ، 21 مارچ تک ملتوی کر دی گئی ہے۔ اسپیکر گڈم پرساد کمار نے اعلان کیا کہ اجلاس اس دن صبح 10:00 بجے دوبارہ شروع ہوگا۔ آج صبح 11:14 بجے، فینانس منسٹر بھٹی وکرمارکا نے مالی سال 2025-26 کے لیے ریاستی بجٹ پیش کیا۔ بجٹ تقریر ایک گھنٹہ اور تینتالیس منٹ تک جاری رہی۔
مجوزہ بجٹ کل 3,04,965 کروڑ پر مشتمل ہے، جس میں ریونیو اخراجات 2,26,982 کروڑ اور کیپٹل اخراجات 36,504 کروڑ مقرر کیے گئے ہیں۔ اہم مختصات میں شیڈولڈ کاسٹس (ایس سی) ویلفیئر کے لیے 40,232 کروڑ، زرعی شعبے کے لیے 24,439 کروڑ، اور آبپاشی منصوبوں کے لیے 23,373 کروڑ شامل ہیں۔