حیدرآباد: تلنگانہ حکومت نے ناگر کرنول ضلع میں سری سیلم لیفٹ بینک کینال (ایس ایل بی سی) پر راحت کاری کاموں کے لیے 5 کروڑ روپۓ منظور کیے ہیں۔ یہ فیصلہ پچھلے ماہ کی 22 تاریخ کو پیش آنے والے واقعہ کے بعد کیا گیا ہے۔ ریونیو (ڈیزاسٹر مینجمنٹ) ڈپارٹمنٹ نے اس سلسلے میں خصوصی احکامات جاری کیے ہیں۔ ناگر کرنول کے ضلع کلکٹر کی درخواست پر غور کرنے کے بعد، فینانس ڈپارٹمنٹ نے ان فنڈز کی منظوری کی سفارش کی۔ حکومت نے کلکٹر کو ہدایت دی ہے کہ وہ فنڈز کا مؤثر استعمال کریں اور امدادی کاموں میں تیزی لائیں۔
پچھلے قریب ایک ماہ سے یہاں راحت کاری کام جاری ہیں ۔ ملک بھر سے مختلف ایجنسیوں کے ماہرین ان کاموں میں حصہ لے رہے ہیں۔ کئی مشکلات کے باجود ایس ایل بی سی سرنگ میں امدادی کام جاری ہے۔