حیدرآباد: تلنگانہ حکومت نے ٹینک بند پیپلز پلازا میں واقع نیرا کیفے کے انتظامی ذمہ داریاں کلوگیتا انڈسٹریل کارپوریشن کو منتقل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس فیصلے کو باضابطہ بنانے کے لیے منگل کے روز ایک سرکاری حکم نامہ جاری کیا گیا۔ یہ اقدام حکومت کی طرف سے تاڑی سیندھنے والی کمیونٹی کی حمایت اور فروغ کے لیے اٹھایا گیا ہے۔
چیف منسٹر ریونت ریڈی، وزیر پونم پربھاکر اور ایم ایل سی، ٹی پی سی سی چیف مہیش کمار گوڑ نے اس منتقلی میں اہم کردار ادا کیا۔ کلوگیتا ڈویژن کے صدر، ناگاراجو گوڑ نے ان کی حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
اس منتقلی سے قبل، حکومت نے ایکسائز اور ٹورزم ڈپارٹمنٹس کے ساتھ مشاورت کی۔ چونکہ نیرا کیفے کی زمین ٹورزم ڈپارٹمنٹ کی ملکیت ہے، نئے انتظام کے تحت کیفے سے حاصل ہونے والی آمدنی کا 30 فیصد حصہ ٹورزم ڈپارٹمنٹ کو دیا جائے گا۔ باقی آمدنی کلوگیتا انڈسٹریل کارپوریشن تا ڑ ی سندھنے والی کمیونٹی کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے استعمال کرے گی۔ حکومت نے بی سی ویلفیئر ڈپارٹمنٹ، ٹورزم ڈپارٹمنٹ اور کلوگیتا انڈسٹریل کارپوریشن کے حکام کو اس منتقلی کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت دی ہے۔