Telangana Sanctions

حیدرآباد: تلنگانہ حکومت نے ایک اہم فلاحی قدم اٹھاتے ہوئے ڈائلیسس کے مریضوں کے لیے ماہانہ پنشن کی منظوری دے دی ہے۔ [en]Telangana Sanction[/en] کے تحت اب مزید 4,021 مریضوں کو 2,016 روپئے ماہانہ پنشن فراہم کی جائے گی۔

اس سے قبل بی آر ایس حکومت کے دور میں 4,011 مریضوں کو آسرہ پنشن اسکیم کے تحت یہ سہولت دی جا رہی تھی۔ اب کانگریس زیر قیادت حکومت نے اس اسکیم میں توسیع کرتے ہوئے مزید مریضوں کو شامل کر لیا ہے۔

حکام کے مطابق اس فیصلے کے پیچھے پنچایتی راج و دیہی ترقیات کی وزیر سیتاکا کی کوششیں کلیدی رہی ہیں، جنہوں نے مسلسل اس بات پر زور دیا کہ ڈائلیسس کے مریض کام کاج کے قابل نہیں ہوتے اور ہر ماہ ان کا اسپتال میں علاج ناگزیر ہوتا ہے۔

انہی بنیادوں پر حکومت نے ان مریضوں کے لیے آسرہ پنشن اسکیم کے تحت مالی امداد کی منظوری دی ہے، تاکہ وہ اپنی روزمرہ ضروریات اور علاج کی اخراجات کو کچھ حد تک پورا کر سکیں۔

یہ اقدام ریاست میں فلاحی حکومت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے اور غریب و بیمار شہریوں کے لیے ایک امید افزا قدم تسلیم کیا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *