Telangana Cabinet

حیدرآباد:تلنگانہ کابینہ کا اہم اجلاس پیر، 23 جون کو صبح 11 بجے سیکریٹریٹ میں وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کی صدارت میں منعقد ہوگا۔ [en]Telangana Cabinet[/en] اجلاس میں ریاستی سطح کے کئی اہم امور پر غور متوقع ہے، جن میں مقامی اداروں کے انتخابات اور آندھرا پردیش کے بنکا چرلا پراجیکٹ کی تعمیر شامل ہے۔

یہ اجلاس ایسے وقت میں طلب کیا گیا ہے جب دو دن قبل وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے دہلی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے آندھرا پردیش کے ساتھ پانی کے تنازعے کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔

اجلاس میں امکان ہے کہ تلنگانہ حکومت آندھرا پردیش کے ساتھ باضابطہ مذاکرات شروع کرنے کے لیے کابینہ کے وزراء سے تجاویز طلب کرے اور مذاکرات کی پیشکش کے لیے حکمت عملی طے کرے۔

بنکا چرلا پراجیکٹ کی تعمیر کو لے کر ریاست میں سیاسی اور آبی سطح پر تشویش پائی جاتی ہے، اور حکومت کی کوشش ہوگی کہ تلنگانہ کے مفادات کا تحفظ کرتے ہوئے مسئلے کو پرامن طریقے سے حل کیا جائے۔

مقامی ادارہ جات کے انتخابات کی تیاریوں، شیڈول، اور سیاسی حکمت عملی پر بھی کابینہ میں تفصیلی تبادلہ خیال متوقع ہے۔ ریاستی حکومت کے اس اجلاس کو آئندہ چند ماہ کی پالیسی سمت طے کرنے کے اعتبار سے نہایت اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *