حیدرآباد۔ وزیراعلیٰ ریونت ریڈی کی جانب سے EAPCET results کے نتائج اپنی رہائش گاہ جوبلی ہلز سے جاری کرنے کے فیصلے پر سابق وزیر اور سدّی پیٹ کے رکن اسمبلی ٹی ہریش راؤ نے شدید نکتہ چینی کی ہے، انہوں نے اس اقدام کو غرور اور سرکاری ضابطوں کی خلاف ورزی قرار دیا۔
ہریش راؤ نے سخت لہجے میں جاری بیان میں کہا کہ وزیراعلیٰ نے ریاستی نظم و نسق کو سنجیدگی سے لینے کے بجائے اپنی نجی رہائش گاہ کو ایک ایسا پلیٹ فارم بنا دیا ہے جہاں سے ریاست کے سب سے باوقار تعلیمی نتائج کا اعلان کیا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق یہ رویہ طلبہ اور عوامی تعلیمی نظام کے تئیں لاپروائی اور بے اعتنائی کا مظہر ہے۔
انہوں نے کہا کہ آزادی کے 77 سالہ دور میں آج تک کسی بھی وزیراعظم یا وزیر نے مسابقتی امتحانات کے نتائج اپنے گھر سے جاری نہیں کیے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ آیا جوبلی ہلز کی رہائش گاہ یا کمانڈ کنٹرول سینٹر سے حکومت چلانا ایک نیا چلن بنتا جا رہا ہے، جب کہ ریاستی سیکریٹریٹ کو تقریباً نظر انداز کر دیا گیا ہے۔
ہریش راؤ نے الزام لگایا کہ وزیراعلیٰ نہ پولیس کو آزادانہ کام کرنے دیتے ہیں اور نہ ہی اعلیٰ افسران کو اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے دیتے ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا یہی عوامی حکمرانی ہے؟
تاہم مقام کے انتخاب پر شدید اعتراض کے باوجود ہریش راؤ نے ان طلبہ کو مبارکباد دی جنہوں نے EAPCET results میں رینک حاصل کیے ہیں۔
EAPCET లో ర్యాంకులు సాధించిన విద్యార్థులకు శుభాకాంక్షలు!
తెలంగాణ రాష్ట్ర ప్రభుత్వం అత్యంత ప్రతిష్టాత్మకంగా నిర్వహించే EAPCET ఫలితాలను తన జూబ్లీ హిల్స్ ప్యాలెస్ నుండి విడుదల చేయడం ముఖ్యమంత్రి @revanth_anumula అహంభావం, పాలన మీద, విద్యార్థుల మీద ఉన్న చులకన భావాన్ని తెలియజేస్తుంది.…
— Harish Rao Thanneeru (@BRSHarish) May 11, 2025