Unauthorised Birthday Celebrations

حیدرآباد:ٹینک بنڈ پر پولیس کی پابندی کے باوجود کچھ نوجوانوں نے بغیر اجازت [en]Unauthorised Birthday Celebrations[/en] مناتے ہوئے آتشبازی اور شور شرابے کے ساتھ علاقے میں ہنگامہ برپا کر دیا۔ یہ واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کے ذریعے سامنے آیا ہے، جس میں نوجوانوں کو کیک کاٹتے، پھولوں کے ہار پہناتے اور پٹاخے پھوڑتے دیکھا جا سکتا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق، سالگرہ منانے والے نوجوانوں نے نہ صرف مقامی سیاحوں کو پریشان کیا بلکہ سڑک سے گزرنے والے موٹر سواروں کو بھی شدید زحمت پہنچائی۔ کئی خاندان اپنے بچوں کے ساتھ سکون کے لیے ٹینک بنڈ آئے تھے، مگر اس غیر مجاز تقریب نے ماحول خراب کر دیا۔

یاد رہے کہ پولیس نے پہلے ہی ٹینک بنڈ پر عوامی تقریبات، کیک کاٹنے، شور شرابے اور آتشبازی پر مکمل پابندی عائد کر رکھی ہے، تاکہ اس مقام کا پرامن ماحول برقرار رکھا جا سکے۔ اس کے باوجود ایسی تقریبات بار بار منعقد کی جا رہی ہیں۔

تاحال پولیس نے اس واقعے پر کسی کارروائی کی تصدیق نہیں کی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے قانون کی عدم عمل آوری پر برہمی کا اظہار کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ ایسے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ ایک صارف نے تبصرہ کیا: ’’ٹینک بنڈ اب کیک بنڈ بن چکا ہے‘‘—جس سے عوامی ناراضگی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس خصوصی مہم کے تحت ایسے عناصر کے خلاف کارروائی کرے تاکہ ٹینک بنڈ کو دوبارہ خاندانی تفریحی مقام کے طور پر بحال کیا جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *