Hyderabad Urban Policy

حیدرآباد: تلنگانہ حکومت کی جانب سے مشرق وسطیٰ کے شورش زدہ علاقوں سے واپس آنے والے شہریوں کے لیے بحفاظت واپسی [en]Students Safe Return[/en]کو ممکن بنانے کے لیے لاجسٹک تعاون فراہم کیا جا رہا ہے۔ چیف منسٹر اے ریونت ریڈی کی ہدایت پر ریاستی حکام صورتحال پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہیں اور متاثرہ علاقوں سے لوٹنے والوں کی محفوظ نقل و حرکت کو یقینی بنانے میں مصروف ہیں۔

ہفتہ کی نصف شب ایران سے چار اور اسرائیل سے دو طلبہ دہلی پہنچے، جن کا تلنگانہ بھون کے افسران نے استقبال کیا۔ انہیں قیام کی سہولت فراہم کی گئی اور پیر کی صبح حیدرآباد کی پرواز میں بحفاظت روانہ کیا گیا۔

حکام نے بتایا کہ اسرائیل سے اردن کے دارالحکومت عمان کے راستے سات اور تلنگانہ شہری پیر کی رات دہلی پہنچیں گے۔ ان کے استقبال اور مزید سفر کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

ادھر، اسرائیلی فضائی حدود کی بندش کے باعث کئی تلنگانہ باشندے اب بھی اسرائیل میں پھنسے ہوئے ہیں۔ ریاستی حکومت نے بتایا کہ وزارت خارجہ اور ہندوستانی سفارتخانوں کے ساتھ رابطہ برقرار رکھا جا رہا ہے تاکہ جلد از جلد ان کی واپسی ممکن بنائی جا سکے۔

چیف منسٹر ریونت ریڈی نے حکام کو ہدایت دی ہے کہ واپس آنے والے تمام شہریوں کو بروقت تعاون، رہائش اور آگے کے سفر کی سہولت فراہم کی جائے۔ حکومت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ صرف مصدقہ ذرائع سے رابطہ کریں اور یقین دلایا ہے کہ متاثرہ افراد کے لیے امداد کا سلسلہ جاری رہے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *