Rajanna Sircilla

حیدرآباد: راجنا سرسلہ [en]Rajanna Sircilla[/en]ضلع کے ایلاریڈی پیٹ منڈل کے گاؤں کشن داس پیٹ سے تعلق رکھنے والا آٹھ سالہ لڑکا اسکول سے واپسی کے بعد لاپتہ ہوگیا ہے۔

لاپتہ طالب علم کی شناخت محمد تاج الدین کے طور پر کی گئی ہے، جو مقامی سرکاری پرائمری اسکول میں تیسری جماعت کا طالب علم ہے۔ اہل خانہ نے اس وقت تشویش ظاہر کی جب وہ پیر کے روز اسکول کے بعد گھر واپس نہیں آیا۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر منڈل ایجوکیشن آفیسر کرشنا ہری، اسکول ہیڈ ماسٹر سمپت اور سب انسپکٹر نارَیلا رما کانت لڑکے کے گھر پہنچے اور تفصیلات حاصل کیں۔

محمد تاج الدین کی والدہ کی شکایت پر پولیس نے گمشدگی کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

سب انسپکٹر رما کانت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کو لڑکے کے بارے میں کوئی معلومات ہوں تو فوری طور پر ایلاریڈی پیٹ پولیس اسٹیشن سے رابطہ کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *