
حیدرآباد: تلنگانہ جاگروتی صدر اور بی آر ایس ایم ایل سی [en]Kavitha Demands[/en] کے تحت آندھرا پردیش میں شامل کیے گئے پانچ گاؤں کی واپسی کا مطالبہ کرتے ہوئے مرکز سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ گاؤں اصل میں ضلع کھمم (تلنگانہ) کا حصہ تھے، جنہیں ناانصافی کے ساتھ آندھرا پردیش میں ضم کر دیا گیا۔
کویتا نے سوشیل میڈیا پلیٹ فارم X پر کہا کہ وہ اس معاملے کو وزیراعظم کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں اٹھائیں گی۔ ان کے مطابق بھدرادری کوتہ گوڑم ضلع کے بھدراچلم علاقہ میں واقع یہ پانچ گاؤں غیرقانونی طور پر آندھرا پردیش میں شامل کیے گئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ان علاقوں کے عوام شدید مشکلات سے دوچار ہیں، اور مرکز کو چاہیے کہ اس معاملے کو سنجیدگی اور ہمدردی کے ساتھ دیکھتے ہوئے فوری طور پر ان گاؤں کو دوبارہ تلنگانہ میں شامل کیا جائے۔
کویتا نے حکومت پر زور دیا کہ وہ متاثرہ عوام کے دیرینہ مسائل کو حل کرنے کے لیے عملی اقدامات کرے اور ریاستی سرحدی ناانصافیوں کو درست کرے۔
Today honourable Prime Minister ji is holding “PRAGATHI AGENDA” meeting with Chief Ministers of four states including AP and Telangana today to discuss Polavaram project. I urge the leaders to give top priority to discuss about villages in Telangana handed over to Andhra. We…
— Kavitha Kalvakuntla (@RaoKavitha) June 25, 2025