Emergency Dark Chapter

حیدرآباد: مرکزی وزیر اور بی جے پی لیڈر بنڈی سنجے نے 1975 کی ایمرجنسی کی برسی پر کانگریس پارٹی اور سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 25 جون وہ دن تھا جب جمہوریت کو آمریت کے سائے تلے دفن کر دیا گیا۔ انہوں نے اس دن کو بھارت کی جمہوری تاریخ کا \[en]Emergency Dark Chapter\[/en] قرار دیا۔

بنڈی سنجے نے سوشیل میڈیا پلیٹ فارم X پر ایک پیغام میں کہا کہ ایمرجنسی کا نفاذ اقتدار کی ہوس سے کیا گیا تھا، جس نے پورے ملک کو تاریکی میں دھکیل دیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اُس وقت کی کانگریس حکومت نے آئین کا مذاق اُڑایا اور شہری آزادیوں کو کچل دیا۔

انہوں نے ایمرجنسی کو ایک جابرانہ عمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ملک پر مسلط کی گئی آمریت کی بدترین مثال تھی۔

بنڈی سنجے نے ان افراد کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے ایمرجنسی کے خلاف آواز بلند کی اور آئینی اقدار کے تحفظ کی خاطر قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں۔

انہوں نے عہد کیا کہ وہ ملک میں جمہوریت کے تحفظ کی جدوجہد کو جاری رکھیں گے اور آئندہ بھی عوامی آزادیوں کی پاسداAdd Postری کے لیے سرگرم رہیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *