Jurala Gate Failure

حیدرآباد: بی آر ایس کے ورکنگ صدر کے ٹی راما راؤ نے جمعرات کو جُرالا پریہ درشنی پروجیکٹ[en]Jurala Gate Failure[/en] کے نویں گیٹ کی رسی ٹوٹنے کے واقعہ پر کانگریس حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے اسے حکومت کی انتظامی لاپروائی کا براہِ راست نتیجہ قرار دیا۔

کے ٹی آر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نہ تو ایک اینٹ رکھ سکے اور نہ ہی موجودہ انفرا اسٹرکچر کا مناسب انتظام کر پا رہے ہیں۔ انہوں نے طنزاً کہا کہ وزیر اعلیٰ موجودہ پراجیکٹس بھی سنبھالنے کے قابل نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جُرالا کے اسپِل وے پر ہر سال آنے والے متوقع سیلاب کے باوجود حکومت نے معمول کی دیکھ بھال بھی انجام نہیں دی۔ کے ٹی آر نے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ جیسے جیسے جُرالا میں پانی کی سطح بڑھ رہی ہے، وزیر اعلیٰ اور وزرا کو “چین کی نیند سونا چھوڑ دینا چاہیے” اور فوری اقدامات کرنے ہوں گے۔

کے ٹی آر نے اس موقع پر سابقہ واقعات کا بھی حوالہ دیا، جن میں ایس ایل بی سی ٹنل کے انہدام میں 8 افراد کی ہلاکت، پیڈا واگو کی وجہ سے 16 دیہاتوں میں سیلاب، وٹم پمپ ہاؤس کا زیرِ آب آنا، اور سنکیشالا ریٹیننگ وال کا انہدام شامل ہیں، جن سے سینکڑوں کروڑ روپئے کا نقصان ہوا۔

انہوں نے کہا کہ جُرالا کے نویں گیٹ کی رسی ٹوٹنا اور دیگر گیٹس کی کمزوری اس بات کا ثبوت ہے کہ پورے پروجیکٹ کو شدید خطرات لاحق ہیں، اور اگر حکومت نے سنجیدگی نہ دکھائی تو نتائج تباہ کن ہو سکتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *