
حیدرآباد: بارکس علاقے میں چندرائن گٹہ پولیس حدود کے تحت جمعرات کو جائیداد کے تنازع [en]Property Dispute[/en] پر ایک 40 سالہ شخص کو اس کے سگے بھائی نے قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت سلام بفانا کے طور پر ہوئی ہے۔ اس کے چھوٹے بھائی محسن بفانا نے مبینہ طور پر خاندانی جائیداد کے جھگڑے پر تیز دھار ہتھیار سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں سلام موقع پر ہی شدید خون بہنے سے ہلاک ہو گیا۔
بتایا گیا کہ دونوں بھائیوں کے درمیان عرصے سے جائیداد کو لے کر تنازعہ چل رہا تھا اور اکثر جھگڑے ہوتے تھے۔ جمعرات کے دن ایک اور بحث کے دوران تنازع شدت اختیار کر گیا اور محسن نے حملہ کر دیا۔
واردات کے بعد محسن فرار ہو گیا۔ چند رائن گٹہ پولیس موقع پر پہنچی اور تحقیقات کا آغاز کیا۔ فارنسک شواہد اکھٹے کرنے کے لیے CLUES ٹیم کو بھی موقع پر طلب کیا گیا۔
لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے عثمانیہ جنرل اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ پولیس فرار ملزم کی تلاش کر رہی ہے۔ اہل علاقہ نے واقعے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا۔