
حیدرآباد: تلنگانہ ریاست میں دسویں جماعت کے [en]SSC Supplementary[/en] امتحانات کے نتائج جاری کر دیے گئے، جن میں مجموعی کامیابی کی شرح 73.35 فیصد رہی۔
محکمہ تعلیم کے مطابق لڑکیوں نے لڑکوں سے بہتر کارکردگی دکھائی، جہاں لڑکیوں کی کامیابی کی شرح 77.08 فیصد جبکہ لڑکوں کی 71.05 فیصد رہی۔
ضلع جنگاؤں نے اس بار 100 فیصد کامیابی کے ساتھ ریاست میں سرفہرست مقام حاصل کیا، جبکہ سنگاریڈی ضلع میں سب سے کم 55.90 فیصد طلبہ کامیاب ہوئے۔
کل 42,834 طلبہ نے امتحان کے لیے درخواست دی تھی، جن میں سے 38,741 حاضر ہوئے اور ان میں سے 28,415 طلبہ نے کامیابی حاصل کی۔
نتائج بورڈ کی سرکاری ویب سائٹ [www.bse.telangana.gov.in](http://www.bse.telangana.gov.in) پر دستیاب ہیں۔
نتائج کے بعد اگر کوئی طالب علم کسی پرچے کی دوبارہ گنتی یا تصدیق کروانا چاہے تو ہر مضمون کے لیے دوبارہ گنتی کی فیس 500 روپئے اور ری ویری فکیشن کے لیے 1,000 روپئے مقرر کی گئی ہے۔ یہ درخواستیں متعلقہ اسکول پرنسپل کے ذریعے 7 جولائی تک جمع کرائی جا سکتی ہیں۔