Chandrababu Naidu - Baba Ramdev

حیدرآباد: آندھرا پردیش کے چیف منسٹر [en]Chandrababu Naidu – Baba Ramdev[/en] نے یوگا گرو بابا رام دیو کو ریاستی محکمہ سیاحت کا برانڈ ایمبیسڈر بننے کی پیشکش کی ہے تاکہ آندھرا پردیش کو یوگا، آیوروید اور روحانی سیاحت کے مرکز کے طور پر فروغ دیا جا سکے۔

یہ پیشکش وجے واڑہ میں منعقدہ ٹورازم کانکلیو کے دوران کی گئی، جہاں چندرابابو نائیڈو نے ریاست کی قدرتی خوبصورتی، ثقافتی ورثہ، اور آیورویدک سہولتوں کو عالمی سطح پر متعارف کروانے کے لیے بابا رام دیو کی خدمات حاصل کرنے کی خواہش ظاہر کی۔

انہوں نے کہا کہ آندھرا پردیش میں یوگا ریٹریٹس، ویلنیس ٹورازم اور آیوروید مراکز کے فروغ کے لئے حکومت کئی اقدامات کر رہی ہے، اور اسی حکمت عملی کے تحت بابا رام دیو کو سیاحت کا چہرہ بنانے کی تجویز دی گئی ہے۔

چندرابابو نائیڈو نے کہا کہ عالمی یوم یوگا کے موقع پر لاکھوں افراد کی شرکت کو ممکن بنایا گیا، جسے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے بھی اس کا خیرمقدم کیا۔

کانکلیو میں شریک بابا رام دیو سے خطاب کرتے ہوئے نائیڈو نے کہا کہ ریاستی سیاحت کو فروغ دینے کے لیے وہ ان سے بطور برانڈ ایمبیسڈر تعاون کے خواہاں ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *