Woman Conductor Slaps

حیدرآباد: آندھرا پردیش میں ایک سرکاری بس میں پیش آئے واقعہ نے عوامی سطح پر برہمی پیدا کردی جب [en]Woman Conductor Slaps[/en] ایک بزرگ مسافر کو صرف اس وجہ سے طمانچہ مار بیٹھی کہ وہ ٹکٹ کے لیے 200 روپے کا نوٹ دے رہا تھا اور کنڈکٹر کے پاس چلر موجود نہیں تھا۔

واقعہ کے مطابق، بزرگ مسافر نے ٹکٹ کی قیمت ادا کرنے کے لیے جب 200 روپے کا نوٹ دیا تو خاتون کنڈکٹر نے تلخ لہجے میں بات کی اور دونوں کے درمیان زبانی تکرار شروع ہوگئی۔ جھگڑا شدت اختیار کرگیا اور خاتون کنڈکٹر نے مبینہ طور پر نہ صرف ان کا گلا پکڑا بلکہ طمانچہ بھی مار دیا۔ بعد ازاں، اس شخص کو بس سے نیچے اتار دیا گیا۔

بس میں سوار دیگر مسافروں نے اس رویہ پر ناراضگی ظاہر کی اور کہا کہ مذکورہ کنڈکٹر اس سے قبل بھی کئی بار مسافروں کے ساتھ بدتمیزی کر چکی ہے۔ مقامی افراد نے اس حرکت کو غیر انسانی قرار دیتے ہوئے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

اویور ۔ ڈپو کے انچارج نے اس واقعہ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مکمل جانچ کی جائے گی اور اگر الزامات درست ثابت ہوئے تو متعلقہ کنڈکٹر کے خلاف مناسب کارروائی کی جائے گی۔

یہ واقعہ نہ صرف مسافروں کی حفاظت بلکہ عوامی خدمات میں رویہ کے معیار پر بھی سوالیہ نشان بن گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *