Amit Shah

حیدرآباد: مرکزی وزیر داخلہ [en]Amit Shah[/en] 29 جون کو نظام آباد کے دورے پر پہنچیں گے جہاں وہ کئی اہم پروگراموں میں شرکت کریں گے۔ بی جے پی ذرائع کے مطابق امیت شاہ دوپہر ایک بجے دہلی سے خصوصی طیارہ کے ذریعہ بیگم پیٹ ایرپورٹ پہنچیں گے، جہاں سے وہ ہیلی کاپٹر کے ذریعہ نظام آباد روانہ ہوں گے۔

اس دورے کے دوران امیت شاہ نظام آباد میں حالیہ تشکیل شدہ ہلدی بورڈ کے صدر دفتر کا افتتاح کریں گے۔ اس کے بعد وہ نظام آباد کے رکن پارلیمنٹ ڈی اروند کے والد اور بی جے پی کے سینئر قائد آنجہانی ڈی سرینواس کے مجسمہ کی نقاب کشائی انجام دیں گے۔

حکام نے بتایا کہ امیت شاہ کے اس اہم دورے کے پیش نظر شہر نظام آباد اور اطراف کے علاقوں میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ پولیس، اسپیشل فورسز اور خفیہ ایجنسیوں کو چوکنا رہنے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے۔

بی جے پی قائدین نے اس موقع کو ریاست میں پارٹی کے مضبوطی کی سمت ایک اہم قدم قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ہلدی بورڈ کا قیام تلنگانہ کے کسانوں کے دیرینہ مطالبے کی تکمیل ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *