
حیدرآباد: ورنگل ضلع کے سنگم منڈل کے کنٹا پلی گاؤں میں ہفتہ کی علی الصبح [en]Property Dispute[/en] کے نتیجہ میں ایک خاتون کو اس کے بیٹے نے زندہ جلادیا۔
پولیس کے مطابق ملزم متھینینی ستیہ نے مبینہ طور پر اپنی 50 سالہ ماں ونودا پر پٹرول ڈال کر آگ لگا دی۔ خاتون کو شدید جھلسنے کے بعد ایم جی ایم ہاسپٹل ورنگل منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ وہ 85 فیصد جھلس چکی ہیں۔
ماں نے بے ہوش ہونے سے قبل مجسٹریٹ کو دیے گئے بیان میں اپنے بیٹے کو حملے کا ذمہ دار قرار دیا۔
واقعہ کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔ پولیس نے خاتون کے اہل خانہ کی شکایت پر مقدمہ درج کرلیا ہے اور اس کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق، ماں بیٹے کے درمیان جائیداد کے تنازع پر جھگڑا ہوا تھا جو اس سنگین حملے کا سبب بنا۔