
حیدرآباد: حیدرآباد کے ابراہیم پٹنم پولیس اسٹیشن حدود کے پرگتی نگر علاقے میں جمعہ کے روز ایک 26 سالہ مزدور نے بیوی سے جھگڑے کے بعد [en]Suicide after Dispute[/en] کرتے ہوئے خودکشی کرلی۔
پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت پٹنہ، بہار کے رہنے والے ویویک کے طور پر کی گئی ہے، جس نے پانچ ماہ قبل کنچن نامی لڑکی سے شادی کی تھی۔ شادی کے بعد دونوں میاں بیوی ابراہیم پٹنم میں مقیم تھے، جہاں ویویک یومیہ مزدوری کیا کرتا تھا۔
پولیس عہدیداروں نے بتایا کہ گذشتہ ایک ہفتے سے دونوں کے درمیان مسلسل جھگڑے ہو رہے تھے، جس کی وجہ سے ویویک ذہنی دباؤ کا شکار تھا۔ جمعہ کی شام تقریباً 4 بجے اس نے خود کو کمرے میں بند کرلیا اور ساڑی کے ذریعے وینٹی لیٹر سے لٹک کر جان دے دی۔
اس وقت اس کی بیوی گھر پر موجود نہیں تھی۔ جب وہ واپس آئی اور دروازہ کھٹکھٹانے پر کوئی جواب نہ ملا تو اسے شبہ ہوا۔ پڑوسیوں کی مدد سے دروازہ توڑا گیا، لیکن ویویک مردہ حالت میں پایا گیا۔
ابراہیم پٹنم سب انسپکٹر رام کرشنا نے بتایا کہ اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔