
حیدرآباد: جگتیال ضلع کے دھرم پوری منڈل کے دونور گاؤں سے تعلق رکھنے والے 45 سالہ شخص نے تین سال سے جاری گردوں کی بیماری [en]Kidney Illness[/en] سے پریشان ہو کر خودکشی کرلی۔ پولیس نے پیر کے روز اس واقعہ کی تصدیق کی۔
سب انسپکٹر اُدے کمار کے مطابق متوفی کی شناخت جینگم ملیش کے طور پر کی گئی ہے، جنہوں نے گزشتہ تین برسوں میں چار مرتبہ سرجری کروائی لیکن صحت میں کوئی بہتری نہ آئی۔
بتایا گیا کہ 17 جون کو ملیش نے گھر سے زہر کی بوتل لی اور باہر چلا گیا اور وہیں جاکر اسے پی لیا۔ اہل خانہ نے انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جہاں وہ چھ دن تک زیرعلاج رہے، لیکن جانبر نہ ہوسکے۔
پولیس نے ان کی اہلیہ گنگاوا کی شکایت پر مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہے۔