Santosh meets MLC Kavitha

حیدرآباد: کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے راجیہ سبھا رکن سنتوش کمار نے ہفتہ کی صبح بنجارہ ہلز میں واقع ایم ایل سی اور تلنگانہ جاگروتی صدر کے کویتا کے قیام گاہ پر ملاقات کی۔

اس ملاقات کے دوران ادب، ثقافت اور بین الاقوامی تعاون سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ سنتوش کمار نے کہا کہ سی پی آئی کے نوجوان فنکاروں پر مشتمل ثقافتی ونگ، [en]Santosh meets MLC Kavitha[/en] کے تحت تلنگانہ جاگروتی کے ساتھ مل کر دنیا کے مختلف ممالک میں ادبی و ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ دے رہا ہے۔

انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ یہ باہمی تعاون آئندہ بھی جاری رہے گا تاکہ تلنگانہ کی ثقافت اور ورثے کو عالمی سطح پر متعارف کروایا جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *