
حیدرآباد: حکومتِ تلنگانہ نے ریاست بھر کے منظورشدہ صحافیوں کے لیے ایکریڈیشن کارڈز[en]Journalist Accreditation[/en] کی مدتِ میعاد میں مزید تین ماہ کی توسیع کردی ہے۔
محکمہ اطلاعات و تعلقاتِ عامہ کی اسپیشل کمشنر سی ایچ پریانکا نے ہفتہ کے روز اس سلسلے میں احکامات جاری کیے۔ یہ کارڈز جو پہلے 30 جون 2025 کو ختم ہونے والے تھے، اب ایکریڈیشن کے تحت 30 ستمبر 2025 تک قابلِ استعمال رہیں گے۔
عہدیداروں نے بتایا کہ اس توسیع کی وجہ انتظامی معاملات ہیں۔ تمام ضلعی کلکٹروں اور تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کو اس نئی مدت سے متعلق باقاعدہ اطلاع دے دی گئی ہے۔
نئی مدت کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا اور 30 ستمبر 2025 تک جاری رہے گا۔ یہ سہولت ریاست کے تمام منظورشدہ صحافیوں کے لیے دستیاب ہوگی۔