
حیدرآباد: کانگریس کی رکن قانون ساز کونسل اور معروف اداکارہ وجے شانتی نے مرکزی حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ جان بوجھ کر [en]Hyderabad Metro[/en] کے دوسرے مرحلے کی منظوری میں تاخیر کر رہی ہے تاکہ اس کا سہرا ریاست کی کانگریس حکومت کے سر نہ جائے۔
وجے شانتی نے اپنے ایک بیان میں، جو ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری کیا گیا، کہا کہ مرکز سیاسی وجوہات کی بنا پر اس اہم منصوبے کو منظوری نہیں دے رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ تلنگانہ میں کانگریس زیر قیادت حکومت کی کارکردگی کو سراہنے سے روکنے کی نیت سے منصوبے کی کلیئرنس روکی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ ریونت ریڈی نے دہلی کے دوروں کے دوران متعدد بار وزیراعظم اور مرکزی وزراء کے ساتھ اس معاملے کو اٹھایا اور منصوبے کی اہمیت سے آگاہ کیا، لیکن اس کے باوجود مرکز کی طرف سے کوئی مثبت جواب نہیں ملا۔
وجے شانتی نے اسے حیدرآباد کی ترقی کے لیے ایک دھچکا قرار دیتے ہوئے کہا کہ گریٹر حیدرآباد کے بی جے پی قائدین کو اس معاملے میں اپنی ذمہ داری قبول کرنی چاہیے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) میں بی جے پی کے 42 کارپوریٹرز ہیں، جو اسے دوسری سب سے بڑی جماعت بناتے ہیں، اس لیے انہیں اس منصوبے کی مرکزی منظوری کے لیے پہل کرنی چاہیے۔
انہوں نے بی جے پی کے ارکان پارلیمان اور مرکزی وزیر جی کشن ریڈی سے خاص طور پر اپیل کی کہ وہ اس مسئلے پر سرگرم ہو کر کام کریں اور مرکزی وزارتوں سے فوری منظوری حاصل کرنے کے لیے کوششیں تیز کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ بی جے پی کے پاس اب موقع ہے کہ وہ شہر کے بنیادی ڈھانچے سے متعلق اپنی سنجیدگی کو ثابت کرے۔
హైదరాబాదులో మెట్రో రైలు రెండవ దశ విస్తరణ విషయంలో కేంద్ర ప్రభుత్వం నిర్లిప్త వైఖరి అనుసరిస్తోందన్న అనుమానం తెలంగాణ ప్రజల్లో కలుగుతోంది. తెలంగాణ సీఎం రేవంత్ రెడ్డిగారు ఢిల్లీకి వెళ్ళిన ప్రతీసారీ ప్రధాని మోడీగారితో పాటు కేంద్ర మంత్రుల్ని కలిసి రెండో దశ మెట్రో విషయంపై ఎన్నిసార్లు… pic.twitter.com/wx2LMSR80M
— VIJAYASHANTHI (@vijayashanthi_m) July 2, 2025