
حیدرآباد: صنعت نگر کے راجاراجیشوری نگر علاقے میں جمعرات کے روز ایک گھر میں [en]Refrigerator Blast[/en] کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا کیونکہ واقعے کے وقت اہل خانہ گھر پر موجود نہیں تھے۔
یہ دھماکہ ستیہ نارائن نامی شخص کے مکان میں پیش آیا، جہاں اچانک ریفریجریٹر میں دھماکہ ہوا جس کے بعد زور دار آواز کے ساتھ شعلے بھڑک اٹھے اور گھریلو اشیاء جل کر راکھ ہو گئیں۔
حادثے کی اطلاع پر HYDRAA (حیدرآباد ڈیزاسٹر ریسپانس اینڈ ایسیٹس مانیٹرنگ اینڈ پروٹیکشن ایجنسی) اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور آگ پر قابو پا لیا۔
مقامی رکن اسمبلی تلاسانی سرینواس یادو نے متاثرہ خاندان سے ملاقات کی اور ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے دھماکے کی وجوہات کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔