Read in English  
       
Formula E
Spread the love

حیدرآباد: سینئر آئی اے ایس عہدیدار اروِند کمار [en]Formula E[/en] کار ریس سے متعلق مبینہ بے قاعدگیوں کے سلسلے میں اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) کے روبرو پیش ہوئے۔ اروِند کمار اس کیس میں دوسرے ملزم (A2) کے طور پر نامزد ہیں، جبکہ کے ٹی راما راؤ (A1) اور بی ایل این ریڈی (A3) سے پہلے ہی دو مرتبہ پوچھ گچھ کی جا چکی ہے۔

اے سی بی کی جانب سے درج کردہ مقدمے میں الزام ہے کہ 2023 میں حیدرآباد میں منعقدہ فارمولا ای ریس کے لیے قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر ملکی ایجنسی کو 54.88 کروڑ روپئے ادا کیے گئے، جس سے حکومت کو مالی نقصان پہنچا۔

تحقیقات کے دوران سوال اٹھایا گیا ہے کہ جب فارمولا ای آپریشنز (FEO) نے ایونٹ سے دستبرداری اختیار کر لی تھی، اس کے باوجود ادائیگیاں کس بنیاد پر کی گئیں؟ علاوہ ازیں، فائنانس ڈیپارٹمنٹ کی منظوری کے بغیر فنڈز جاری کیے گئے، کابینی منظوری کو نظر انداز کیا گیا، اور انتخابی ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے دوران مستقبل کے مقابلوں کے لیے 600 کروڑ روپئے کے معاہدے پر دستخط کیے گئے۔

اس وقت کے ایچ ایم ڈی اے کمشنر کی حیثیت سے اروِند کمار نے حکومت کو دی گئی تحریری وضاحت میں تسلیم کیا تھا کہ فنڈز کی اجرائی کے احکامات کے ٹی راما راؤ کی جانب سے دیے گئے تھے، جو اُس وقت میونسپل ایڈمنسٹریشن کے وزیر تھے۔ اروِند نے اے سی بی کے سامنے بھی اسی مؤقف کی تصدیق کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *