
حیدرآباد: تلنگانہ ریاست نے پبلک ڈسٹریبیوشن سسٹم (PDS) کے تحت چاول کی ترسیل میں ایک نئی مثال قائم کرتے ہوئے جون کے مہینے میں اپنی تین ماہ کی مختص راشن کوٹہ کا 94.58 فیصد حصہ تقسیم کر کے ملک بھر میں پہلا مقام حاصل کیا ہے۔ جون تا اگست 2025 کے لیے مختص راشن کا یہ ریکارڈ ایک ہی مہینے میں مکمل کیا گیا، جو اس سیزن میں کسی بھی ریاست کی جانب سے اب تک کی سب سے بڑی پیش رفت ہے۔
پرنسپل سکریٹری اور کمشنر سول سپلائیز ڈی ایس چوہان (آئی پی ایس) نے اس کامیابی کا سہرا مختلف محکموں کے باہمی تال میل اور مؤثر عمل آوری کو دیا۔ ایک تعریفی نوٹ میں انہوں نے چار کلیدی عہدیداروں کی خدمات کو خصوصی طور پر سراہا۔
لکشمی بھوانی (ڈپٹی کمشنر، این ایف ایس اے) اور علی ویلو منگما (جی ایم، پی ڈی ایس) کو ریاست بھر میں پری-مانسون کے دوران اناج کی بروقت نقل و حمل کو یقینی بنانے پر سراہا گیا، جس سے دور دراز منڈلوں میں بھی راشن کی بلا تعطل فراہمی ممکن ہو سکی۔
سریتا وانی (جی ایم، فنانس) کو مالی منصوبہ بندی اور فوری ادائیگیوں کے ذریعے کسانوں اور اسٹیک ہولڈرز کو وقت پر رقم کی فراہمی پر سراہا گیا۔
ایس راجیشور (لیگل میٹالوجی) نے ایندھن میں ملاوٹ کا ریکیٹ بے نقاب کر کے صارفین کے تحفظ کی مہم کو مضبوط کیا، جس پر ان کی علیحدہ طور پر تعریف کی گئی۔
سول سپلائیز ڈپارٹمنٹ کے مطابق، جون میں ریاست کی کارکردگی نے قومی سطح پر ایک معیار قائم کیا ہے، جہاں ڈی ایس چوہان کی نگرانی میں نظام کو تیز رفتار اور ضابطوں کے مطابق چلایا گیا، بغیر کسی کوتاہی کے۔
Telangana sets a national first:
94.58% of 3-month PDS rice distributed in one month (June 2025), a feat unmatched by any other state this season.This milestone was made possible under the leadership of Principal Secretary & Civil Supplies Commissioner,… pic.twitter.com/mDQ8cVpNBJ
— Office of CA,F&CS, Telangana State (@TSCSOffice) July 3, 2025