Read in English  
       
Google Maps Mishap
Spread the love

حیدرآباد: تلنگانہ کے جنگاؤں ضلع میں ہفتہ کی صبح ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جب ناگپور سے تعلق رکھنے والے پانچ افراد کی کار گوگل میپس[en]Google Maps Mishap[/en] کے راستے کی پیروی کرتے ہوئے ایک زیر تعمیر پل سے نیچے جا گری، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئے۔

حادثہ صبح کے وقت وڈلا کونڈا چوراہے کے قریب پیش آیا۔ مذکورہ افراد رتروپتی جا رہے تھے اور گوگل میپس کے مشورے پر ایک ایسا راستہ اختیار کیا جو انہیں گنگوپہاڑ ندی پر زیر تعمیر پل تک لے گیا۔

مقامی پولیس کے مطابق کار بغیر کسی رکاوٹ یا وارننگ کے براہ راست سڑک سے نیچے ندی کی خشک تہہ میں جا گری۔ راہگیروں نے فوری طور پر ایمرجنسی خدمات کو مطلع کیا، جس کے بعد جنگاؤں پولیس کی پیٹرولنگ ٹیم نے زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کیا۔

علاقہ مکینوں نے بتایا کہ جنگاؤں-حسن آباد روڈ پر واقع یہ پل کئی سالوں سے زیر تعمیر ہے اور یہاں پہلے بھی حادثات ہو چکے ہیں۔ پولیس نے حال ہی میں راستہ بند کرنے کے لیے مٹی ڈالی تھی، لیکن مناسب نشانات کی عدم موجودگی سے خطرہ بدستور قائم ہے۔

حکام نے تاحال کوئی مقدمہ درج نہیں کیا، البتہ اس گوگل میاپس کی غلطی کے حوالے سے داخلی رپورٹ تیار کی جا رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *