
حیدرآباد: شہر میں ہفتہ کی شام ہونے والی [en]Heavy Rain[/en] نے کئی اہم علاقوں کو متاثر کر دیا، جہاں سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں اور ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی۔ دلسکھ نگر، ملک پیٹ، چادر گھاٹ، کوٹھی، بیگم بازار، افضل گنج، نامپلی، عابڈس، حمایت نگر، نارائن گوڑہ، لکڑی کاپل، خیرت آباد، ٹینک بنڈ، سکندرآباد اور پرانے شہر کے کئی مقامات پر بارش لگاتار تقریباً 30 منٹ تک جاری رہی۔
کئی شاہراہوں پر پانی جمع ہو گیا، جس کے بعد گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) کے عملے نے نکاسی آب کے لیے پمپ لگائے۔
محکمہ موسمیات ہند (آئی ایم ڈی) نے پیش گوئی کی ہے کہ 9 جولائی تک ریاست تلنگانہ کے مختلف اضلاع میں ہلکی سے شدید بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔
ہفتہ کو عادل آباد، کومرم بھیم آصف آباد، منچریال، نرمَل، نظام آباد، جگتیال، راجنا سرسلہ، کریم نگر، پیداپلی، بھوپال پلی، ملگ، کھمم، کوتہ گوڑم، محبوب آباد، ورنگل، ہنمکنڈہ، رنگاریڈی، حیدرآباد، میڈچل-ملکا جگری، سنگاریڈی، میدک، کاماریڈی اور محبوب نگر میں بارش ریکارڈ کی گئی یا متوقع تھی۔
اتوار کو بھی انہی اضلاع میں بارش جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
پیر کے روز آئی ایم ڈی نے آصف آباد، منچریال، جے شنکر بھوپال پلی، اور ملگ میں شدید بارش کی وارننگ دی ہے۔ نرمَل، نظام آباد، عادل آباد، سرسلہ، جگتیال، کریم نگر، پیداپلی، ملگ، کوتہ گوڑم، کھمم، محبوب آباد، رنگاریڈی، حیدرآباد، میڈچل، وقارآباد اور سنگاریڈی میں درمیانی سے تیز بارش کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
منگل کے دن عادل آباد اور بھوپال پلی علاقوں میں شدید بارش کا امکان ہے، جبکہ نظام آباد، جگتیال، سرسلہ، کریم نگر، پیداپلی، ملگ، کھمم، نلگنڈہ، سوریاپیٹ، ورنگل، ہنمکنڈہ، جنگاؤں، سدی پیٹ، یادادری-بھونگیر، رنگاریڈی، وقارآباد، میڈچل، سنگاریڈی، میدک، کاماریڈی، اور محبوب نگر میں درمیانی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔