
حیدرآباد: حیدرآباد محکمہ موسمیات نے پیر کے روز تلنگانہ کے متعدد اضلاع میں شدید بارش کی وارننگ جاری کی ہے، جب کہ ریاست کے دیگر علاقوں میں ہلکی سے معتدل بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق عادل آباد، کومرم بھیم آصف آباد، منچریال، نظام آباد، نرمل، جے شنکر بھوپال پلی اور ملگ ضلع میں پیر کو [en]Heavy Rain[/en] ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ نے منگل کے لیے مزید سنگین صورتحال کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ عادل آباد، کومرم بھیم آصف آباد، منچریال اور نرمل میں بہت زیادہ بارش متوقع ہے، اور ان علاقوں میں رہنے والوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
اگر صورتحال مزید خراب ہوئی تو حیدرآباد ڈیزاسٹر ریسپانس اینڈ ایسیٹس مانیٹرنگ اینڈ پروٹیکشن (HYDRAA) ٹیموں کو تیار رکھا جائے گا تاکہ فوری کارروائی کی جا سکے۔