
حیدرآباد: تلنگانہ کے چیف منسٹر [en]Revanth Reddy[/en] نے پیر کے روز پروفیسر جئے شنکر ایگری کلچرل یونیورسٹی میں رودراکش پودا لگا کر ’ونا مہوتسو 2025 ‘ کا باضابطہ آغاز کیا۔ اس موقع پر وزیر جنگلات کونڈا سوریکھا، پرنسپل چیف کنزرویٹر آف فاریسٹس ڈاکٹر سوارنا، وزیر اعلیٰ کے مشیر ویم نریندر ریڈی، ایم پی ملو روی، ارکان اسمبلی، کارپوریشن چیئرمین اور محکمہ جنگلات کے اعلیٰ عہدیدار موجود تھے۔
ریونت ریڈی نے اپنے خطاب میں عوام اور جنگلات کے درمیان ثقافتی و ماحولیاتی رشتے کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ہم جنگل ہیں اور جنگل ہم ہے، اگر ہم فطرت کی حفاظت کریں گے تو فطرت ہماری حفاظت کرے گی۔
حکومت نے 2025 کے لیے 18 کروڑ پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنی ماں کے نام پر ایک پودا لگائیں اور مائیں بھی اپنے بچوں کے نام پر پودے لگائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر گھر میں دو پودے لگائیں اور ان کی پرورش اپنے بچوں کی طرح کریں۔
ریونت ریڈی نے ماحولیات کی بحالی کو عوامی شرکت سے جوڑتے ہوئے تلنگانہ کو ہرا بھرا اور خوشحال ریاست بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
اپنے خطاب میں وزیر اعلیٰ نے خواتین کو بااختیار بنانے پر بھی بھرپور زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت تمام شعبوں میں خواتین کو قیادت اور معاشی مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ موجودہ اسکیمات میں خواتین کے لیے مفت ٹی ایس آر ٹی سی بس سفر، 1,000 بسیں خواتین آپریٹرز کو لیز پر دینا، اور حیدرآباد کے آئی ٹی کاریڈورز میں خواتین کی خود امدادی تنظیموں کی مصنوعات کے لیے خصوصی مارکیٹنگ پلیٹ فارم شامل ہیں۔
ریونت ریڈی نے کہا کہ ہمارا ہدف ہے کہ تلنگانہ میں ایک کروڑ خواتین کو کروڑ پتی بنایا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ رواں سال اب تک خواتین کی تنظیموں کو 21,000 کروڑ روپۓ قرض کی صورت میں فراہم کیے جا چکے ہیں۔ انہوں نے شہری خواتین سے اپیل کی کہ وہ سیلف ہیلپ گروپس تشکیل دیں اور سرکاری قرض و مارکیٹ سہولت سے فائدہ اٹھائیں۔
اندراما راجیم اسکیم کے تحت لڑکیوں کی تعلیم اور خواتین کی سیاسی نمائندگی کو یقینی بنانے کا وعدہ کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ میں ذاتی طور پر اس بات کی ذمہ داری لیتا ہوں کہ آئندہ انتخابات میں خواتین کو 60 اسمبلی ٹکٹس دیے جائیں۔
మహిళలకు వచ్చే అసెంబ్లీ ఎన్నికల్లో 60 సీట్లు మహిళలకు కేటాయించే బాధ్యత నేను తీసుకుంటా
CM Revanth Reddy announced that women will be given 60 MLA tickets in the upcoming assembly elections#RevanthReddy pic.twitter.com/5QL48ECCQS
— Congress for Telangana (@Congress4TS) July 7, 2025