
حیدرآباد: کوکٹ پلی کے ایچ ایم ٹی ہلز علاقے میں جعلی شراب پینے [en]Spurious Liquor[/en] سے کم از کم 11 افراد بیمار ہو گئے، جن میں سات مرد اور چار خواتین شامل ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ واقعہ کوکٹ پلی پولیس حدود میں پیش آیا، جس کے بعد تمام متاثرین کو فوری طور پر رام دیو راؤ اسپتال میں داخل کرایا گیا۔
متاثرہ افراد کی شناخت یو بو (جے این ٹی یو، ادا گوٹہ)، دیواداس (میاں پور)، پوچاوا (گوگل فلیٹس، 9ویں فیز)، چکلی لکشمی (جے این ٹی یو)، گوویندما (شمشی گوڑہ)، پینٹیش، یادگیری، نرسمہا، مادھوی (ستواہانا نگر)، مونپا (اندرا ہلز) اور کوٹیشور راؤ (کے پی ایچ بی کالونی) کے طور پر ہوئی ہے۔
پولیس کے اعلیٰ عہدیدار، بشمول ڈی سی پی بالن نگر سریش کمار، اے سی پی روی کرن ریڈی اور سرکل انسپکٹر کے وی سُبّا راؤ نے اسپتال کا دورہ کیا اور واقعہ کی ابتدائی تفتیش کا آغاز کیا۔ مقامی ایم ایل اے مادھورم کرشنا راؤ بھی مریضوں کی عیادت کے لیے پہنچے۔
پولیس جعلی جعلی شراب کی سپلائی کے ذرائع اور ممکنہ لاپرواہی کی وجوہات کی چھان بین کر رہی ہے۔ علاقہ میں واقعہ کے بعد سنسنی کا ماحول ہے، اور مقامی افراد نے غیر مجاز شراب فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
پولیس نے معاملے میں مزید تفصیلات جمع کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے اور قصورواروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا انتباہ دیا ہے۔ عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ کسی مشتبہ سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں۔