
حیدرآباد: سکندرآباد میں 13 تا 15 جولائی منعقد ہونے والی شری اوجینی مہانکالی بونالو جاترا کے موقع پر سخت ٹریفک تحدیدات [en]Traffic Restrictions[/en] اور راستوں کی تبدیلی نافذ کی جائے گی۔ پولیس نے انتباہ دیا ہے کہ مندر کے اطراف 2 کلومیٹر کے دائرے میں شدید ٹریفک جام متوقع ہے۔
حیدرآباد ٹریفک پولیس نے ریلوے مسافرین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ پلیٹ فارم نمبر 10 کی طرف سے چِلکال گوڑہ انٹری استعمال کریں، کیونکہ پلیٹ فارم نمبر 1 کے داخلی راستے کے قریب گاڑیوں کی بہتات ہوگی۔
بند راستے:
13 جولائی کی آدھی رات سے 15 جولائی کی صبح 3 بجے تک ٹوباکو بازار، ہل اسٹریٹ، اداویا چوراہا، جنرل بازار، اور سُبھاش روڈ سے مہانکالی مندر کی طرف جانے والے تمام راستے بند رہیں گے۔
زیادہ بھیڑ والے مقامات:
کربلا میدان، رانی گنج، پرانا پولیس اسٹیشن رام گوپال پیٹ، پیراڈائز، سی ٹی او، پلازہ، ایس بی آئی چوراہا، YMCA چوراہا، سینٹ جونز روٹری، سنگیت چوراہا، پٹنی چوراہا، پارک لین، باٹا، غوث منڈی، بائبل ہاؤس، منسٹر روڈ، رسول پورہ۔
اہم متبادل راستے:
کربلا میدان سے سکندرآباد اسٹیشن کی طرف جانے والی ٹریفک کو رانی گنج سے منسٹر روڈ، رسول پورہ اور سی ٹی او کی طرف موڑا جائے گا۔
ریٹرن بسیں چِلکل گوڑہ چوراہا اور گاندھی ہاسپٹل کے راستے چلیں گی۔
پٹنی، پیراڈائز، غوث منڈی، ٹینک بند، ایم جی روڈ اور کلاک ٹاور جانے والے راستے بھی متاثر رہیں گے۔
سکندرآباد ریلوے اسٹیشن پہنچنے کے لیے تجویز کردہ راستے:
پنجہ گٹہ سے ٹینک بند اور مشیرآباد کے راستے چِلکل گوڑہ (پلیٹ فارم نمبر 10 انٹری)۔
پیراڈائز، پٹنی اور بیگم پیٹ کے راستوں سے گریز کریں۔
پارکنگ کے لیے مخصوص مقامات:
ہری ہرا کالا بھون (سینٹ جونز، ایس بی آئی روٹ کے لیے)
محبوب کالج (سنگیت ، کلاک ٹاور روٹ کے لیے)
اولڈ جیل خانہ (ریلوے اسٹیشن روٹ کے لیے)
اسلامیہ ہائی اسکول (بائبل ہاؤس سائیڈ)
اداویا میموریل ہائی اسکول (رانی گنج سائیڈ)
جی ایچ ایم سی گراؤنڈز (نلّگٹہ، ویسلی کالج، بیگم پیٹ، پنجہ گٹہ سائیڈ)
سوپنالوک کمپلیکس، تاج تری اسٹار لائن، بیلسن تاج ہوٹل لائن، سی ایم آر شاپنگ مال
شہریوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے سفر کی منصوبہ بندی پہلے سے کریں۔ ہنگامی ضرورت پر 9010203626 پر رابطہ کریں۔ مزید اپڈیٹس کے لیے @HYDTP اور facebook.com/HYDTP پر نظر رکھیں۔