Read in English  
       
Outsourcing Workers
Spread the love

حیدرآباد: تلنگانہ میں آؤٹ سورسنگ ملازمین [en]Outsourcing Workers[/en] کے مطالبات کی حمایت میں بی آر ایس لیڈر اور رکن قانون ساز کونسل کویتا نے ہفتہ کے روز احتجاج میں شامل ملازمین سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ یہ ملازمین کانگریس حکومت سے اس کے انتخابی وعدے کی تکمیل کا مطالبہ کر رہے ہیں، جس کے تحت ایجنسی سسٹم کو ختم کر کے آؤٹ سورسنگ ملازمین کے لیے علیحدہ کارپوریشن قائم کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا۔

آوٹ سورسنگ ملازمین کی نمائندہ تنظیم ‘تلنگانہ آؤٹ سورسنگ ایمپلائز جے اے سی’ کی قیادت میں مظاہرین نے اندرا پارک پر ‘چلو حیدرآباد’ احتجاج منظم کیا، جہاں انہوں نے حکومت کی عدم توجہی پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ کانگریس کو اقتدار سنبھالے 18 ماہ ہوچکے ہیں، مگر وعدے اب تک پورے نہیں ہوئے۔

کویتا نے سوشیل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں حکومت پر زور دیا کہ وہ آؤٹ سورسنگ ملازمین کے لیے خصوصی کارپوریشن قائم کرے اور ماہانہ تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنائے۔ انہوں نے موجودہ حکومت کو بے حس قرار دیتے ہوئے سابق بی آر ایس حکومت کی کارکردگی کو بہتر بتایا، جس نے ان کے مطابق، آؤٹ سورسنگ ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا اور پی آر سی کے فوائد بھی فراہم کیے۔

کویتا نے حکومت سے فوری کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ شرمناک بات ہے کہ ڈیڑھ سال گزرنے کے باوجود ملازمین کے مطالبات کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *