
حیدرآباد: [en]RTC Bus Accident[/en] کے ایک افسوسناک واقعے میں 16 سالہ انٹرمیڈیٹ طالبہ اس وقت جاں بحق ہو گئی جب وہ جگدگیری گٹہ پولیس اسٹیشن حدود میں بس میں سوار ہوتے ہوئے پیچھے کی پہیوں کے نیچے آ گئی۔ یہ حادثہ پیر کے روز اس وقت پیش آیا جب سریجا نامی طالبہ کوکٹ پلی کے ایس آر سری گایتری کالج جانے کے لیے بس میں سوار ہو رہی تھی۔
پولیس کے مطابق سریجا کا پیر پھسل گیا اور وہ توازن کھو بیٹھی اور پیچھے کی پہیوں کے نیچے آ گئی، جس کے باعث وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ حادثے کے بعد سڑک پر کچھ دیر کے لیے ٹریفک جام بھی ہو گیا۔
جگدگیری گٹہ پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لیا، مقدمہ درج کیا اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
اہل خانہ پر یہ خبر بجلی بن کر گری۔ سریجا ہر دن کی طرح کالج جانے کے لیے نکلی تھی، لیکن واپس نہیں لوٹی۔ رشتہ داروں نے اسے خوش مزاج اور زندگی سے بھرپور لڑکی قرار دیا، جس کی پرورش نہایت محبت اور توجہ سے کی گئی تھی۔
حیدرآباد کی سڑکیں مسلسل قیمتی جانیں لے رہی ہیں۔ حکام نے تیز رفتاری، لاپرواہی، اور نشے کی حالت میں گاڑی چلانے کو اس طرح کے حادثات کی اہم وجوہات قرار دیا ہے۔ ٹرانسپورٹ اور ٹریفک حکام نے ڈرائیوروں سے اپیل کی ہے کہ وہ سڑکوں پر مکمل احتیاط اور ذمے داری کا مظاہرہ کریں ساتھ ہی چلتی بس میں کسی کو نہ سوار ہونے دیں اور نہ ہی اُترنے دیں، تاکہ مزید جانیں ضائع نہ ہوں۔