Read in English  
       
Bhongir Accident
Spread the love

حیدرآباد: تلنگانہ کے یادادری بھونگیر ضلع میں پیر کی نصف شب کار اور بائیک کے درمیان خوفناک تصادم Bhongir Accident پیش آیا، جس میں ایک شخص ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔

یہ واقعہ موٹکونڈور منڈل کے کاٹے پلی گاؤں کے قریب اس وقت پیش آیا جب پللر گاؤں سے تعلق رکھنے والے سوامی اور مڈّی کنٹہ ویرا بابو، بھونگیر سے بائیک پر واپس اپنے گاؤں جا رہے تھے۔ کاٹے پلی کے قریب پہنچنے پر پیچھے سے تیز رفتاری سے آنے والی ایک کار نے ان کی بائیک کو ٹکر مار دی۔

حادثے کے نتیجے میں سوامی موقع پر ہی دم توڑ گیا، جب کہ پیچھے بیٹھا ویرا بابو شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی کو فوری طور پر بھونگیر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد اُسے حیدرآباد کے بڑے اسپتال روانہ کر دیا گیا۔

سوامی موٹکور کے ایک ٹریکٹر شوروم میں مینیجر کے طور پر کام کرتا تھا، اور اُس کی بیوی بھی اسی شوروم میں ملازمت کرتی ہے۔ سوامی کے تین بچے ہیں جن میں دو بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہیں۔

ادھر سوامی کے ارکان خاندان نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ یہ محض ایک سڑک حادثہ نہیں بلکہ منصوبہ بند قتل ہو سکتا ہے۔ ان کا الزام ہے کہ سوامی کی بیوی سے اس کے تعلقات کشیدہ تھے اور ممکنہ طور پر اسی نے اسے مروایا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ دونوں کے درمیان گزشتہ ایک سال سے تنازعات چل رہے تھے۔

سوامی کے چچا ایلیا کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور اس کی بیوی کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔بھونگیر حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *