
حیدرآباد:مہاتما جیوتی با پھولے پرجا بھون میں منگل کے روز منعقدہ CM Prajavani پروگرام کے دوران عوام کی جانب سے مجموعی طور پر 296 درخواستیں پیش کی گئیں، جن میں مختلف محکموں سے متعلق مسائل شامل تھے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ان میں سے 63 درخواستیں ریونیو ڈپارٹمنٹ، 60 پنچایت راج و دیہی ترقی، 57 اندرا امّا ہاؤزنگ اسکیم، 22 برقی محکمہ، اور 7 سیول سپلائیز سے متعلق تھیں۔ مزید 144 درخواستیں دیگر محکموں سے وابستہ مسائل پر مبنی تھیں۔
اس پروگرام کی نگرانی ریاستی پلاننگ بورڈ کے نائب صدر ڈاکٹر جی. چناریڈی اور ریاستی نوڈل آفیسر دیویا دیوراجن نے کی۔ انہوں نے شکایت کنندگان کی بات توجہ سے سنی اور متعدد معاملات میں متعلقہ محکموں کے عہدیداروں سے فوری فون پر رابطہ کرتے ہوئے موقع پر ہی مسائل کا حل نکالا۔
سی ایم پراجاوانی پروگرام کا مقصد عوام کی شکایات کا بروقت ازالہ اور محکموں کی کارکردگی میں شفافیت لانا ہے، جس کے تحت ہر منگل کو درخواستیں وصول کی جاتی ہیں اور ان پر تیزی سے کارروائی کی جاتی ہے۔