Read in English  
       
Shaik Naseeruddin
Spread the love

حیدرآباد: سینئر فوٹو جرنلسٹ Shaik Naseeruddin کے انتقال پر چیف منسٹر تلنگانہ اے. ریونت ریڈی نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ اردو اور تلنگانہ صحافت کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔

چیف منسٹر آفس سے جاری کردہ بیان میں ریونت ریڈی نے کہا کہ شیخ نصیرالدین نے تقریباً چار دہائیوں پر محیط اپنے صحافتی کیریئر کے دوران، بالخصوص روزنامہ “منصف” سمیت مختلف اداروں کے ساتھ وابستگی کے ذریعے ایک منفرد شناخت قائم کی۔ انہوں نے کہا کہ نصیرالدین کا انتقال ریاست کی صحافت میں ایک خلا پیدا کر گیا ہے۔

چیف منسٹر نے مرحوم کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔

تلنگانہ بھر میں صحافی انجمنوں، میڈیا برادری اور سیاسی قائدین کی جانب سے بھی شیخ نصیرالدین کے انتقال پر افسوس کا سلسلہ جاری ہے۔

مرحوم کی نماز جنازہ آج شام نماز عصر کے بعد بازار گارڈ کی قطب شاہی مسجد میں ادا کی جائے گی، جب کہ تدفین قریبی قبرستان میں عمل میں آئے گی۔