Read in English  
       
HCA Elections
Spread the love

حیدرآباد: حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن میں بے قاعدگیوں سے متعلق معاملے میں ایک اور اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جب تلنگانہ کرکٹ اسوسی ایشن نے سی آئی ڈی میں باضابطہ شکایت درج کرواتے ہوئے بی آر ایس قائدین کے ٹی راما راؤ اور کے کویتا پر حالیہ ایچ سی اے انتخابات HCA Electionsمیں جگن موہن راؤ کی اچانک شمولیت کے پس پردہ ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔

ٹی سی اے کے عہدیداروں نے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل سی آئی ڈی چارو سنہا سے ملاقات کرتے ہوئے اس عمل کو ایک سیاسی پشت پناہی پر مبنی ’ٹیک اوور‘ قرار دیا اور اس کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ شکایت میں اس بات کا حوالہ دیا گیا کہ جگن موہن راؤ نے اپنی کامیابی کو علانیہ طور پر کے ٹی آر، کے کویتا اور وزیر ٹی ہریش راؤ کے نام منسوب کیا، جو سیاسی مداخلت کا واضح ثبوت ہے۔

ٹی سی اے نے ایچ سی اے میں شامل چند نامعلوم افراد کے خلاف بھی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے اور بدعنوانیوں اور بے قاعدگیوں کی مکمل تحقیقات پر زور دیا ہے۔ شکایت میں نشاندہی کی گئی ہے کہ گزشتہ 10 برسوں میں بی سی سی آئی کی جانب سے فراہم کردہ 500 تا 600 کروڑ روپئے کے فنڈز کے باوجود حیدرآباد میں کوئی قابل ذکر کرکٹ انفرااسٹرکچر قائم نہیں ہوا۔

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اتنے بھاری فنڈز ملنے کے باوجود ایچ سی اے نہ تو کوئی اثاثے حاصل کر سکی اور نہ ہی بنیادی سہولتیں فراہم کی گئیں۔ ٹی سی اے نے کئی موجودہ عہدیداروں کی ذاتی دولت میں غیر معمولی اضافے کی تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا ہے، جسے برسوں سے جاری مالی بدعنوانی کا نتیجہ قرار دیا گیا ہے۔