Read in English  
       
BRS Activist
Spread the love

حیدرآباد: بی آر ایس سوشل میڈیا کارکنBRS Activist ششی دھر گوڑ عرف نلا بالو کو جمعرات کی صبح رام گنڈم پولیس نے دوبارہ گرفتار کر لیا، جب وہ کریم نگر جیل سے رہائی کے چند منٹ بعد باہر آئے تھے۔ یہ گرفتاری ان کے ذریعے بی آر ایس کے سرکاری ہینڈل سے کیے گئے ایک سیاسی ری ٹویٹ کے سلسلے میں عمل میں آئی، حالانکہ انہیں دو دن قبل ضمانت مل چکی تھی۔

گوداوری کھنی میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کورٹ نے منگل کو ان کی رہائی کا حکم دیا تھا، مگر رامگنڈم پولیس نے ایک علیحدہ لیکن متعلقہ کیس میں نئی ایف آئی آر درج کرتے ہوئے دوبارہ حراست میں لے لیا۔

ششی دھر گوڑ کو ابتدائی طور پر 29 جون کو کریم نگر سائبر کرائم پولیس نے از خود کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا تھا۔ اس ری ٹویٹ پر کریم نگر، رام گنڈم، حیدرآباد اور گوداوری کھنی میں کم از کم پانچ ایف آئی آر درج ہو چکی ہیں۔

بی آر ایس قائدین کا کہنا ہے کہ مذکورہ بی آر ایس کارکن کو محض ایک سیاسی پوسٹ شیئر کرنے پر 16 دن حراست میں رکھا گیا، جب کہ اس پوسٹ میں نہ تو کوئی گالی تھی اور نہ ہی جھوٹا مواد شامل تھا۔ بدھ کی شام جب پولیس کی ایک ٹیم انہیں دوبارہ گرفتار کرنے پہنچی تو جیل کے باہر ہجوم جمع ہو گیا، جس کے بعد پولیس کو پیچھے ہٹنا پڑا۔