
حیدرآباد: تلنگانہ انسدادِ بدعنوانی بیورو (ACB) نے منچریال ضلع کے بیلم پلّی لیبر آفس میں تعینات اسسٹنٹ لیبر آفیسر پاکا سکنیا اور اُن کی نجی مددگار موکینی پلی راجیشوری کو 30 ہزار روپئے رشوت لیتے ہوئے گرفتارOfficer Caught کر لیا۔
حکام کے مطابق، شکایت کنندہ نے الزام لگایا تھا کہ اُس کے مرحوم شوہر کے قدرتی موت کے Claimاور تجہیز و تکفین اخراجات کی فائل کو منظوری کے لیے اعلیٰ حکام تک بھیجنے کے بدلے یہ رشوت طلب کی گئی۔
تحقیقات سے پتہ چلا کہ راجیشوری، جن کے پاس دفتر میں کوئی سرکاری عہدہ نہیں ہے، نے یہ غیر قانونی رقم سکنیا کی ہدایت پر وصول کی۔ شکایت موصول ہونے کے بعد اے سی بی نے ایک منصوبہ بند کارروائی انجام دی اور دونوں کو رنگے ہاتھوں پکڑا۔
دونوں خواتین کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ اے سی بی حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ رشوت ستانی کے کسی بھی واقعہ کی اطلاع فوری طور پر اے سی بی ہیلپ لائن 1064 یا 9440446106 پر واٹس ایپ کے ذریعے دیں، یا @TelanganaACB پر سوشل میڈیا کے ذریعے رجوع کریں۔
Paka Sukanya, Assistant Labour Officer, O/o the Assistant Labour office, Bellampalli, Mancherial district and her Privately kept Assistant, Mokinepalli Rajeshwari, were caught #ACB Officials for demanding and accepting the #bribe of Rs.30,000/- from the Complaint “for processing… pic.twitter.com/kpzGqz2Aa2
— ACB Telangana (@TelanganaACB) July 18, 2025