Read in English  
       
Linguistic Imposition
Spread the love

حیدرآباد: بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) کے ورکنگ صدر کے ٹی راما راؤ نے کہا ہے کہ ملک میں علاقائی جماعتیں مستقبل کی سیاست میں اہم کردار ادا کریں گی اور عوامی مسائل کے حل کا مرکز بنیں گی۔

ایک پوڈکاسٹ انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کے ٹی آر نے ملک میں مؤثر اپوزیشن کے فقدان پر تشویش ظاہر کی اور کہا کہ اس خلا سے ہندوستانی جمہوریت کا توازن متاثر ہو رہا ہے۔

انہوں نے لوک سبھا کی حلقہ بندی کے عمل پر تنقید کرتے ہوئے خبردار کیا کہ غیر ہندی بولنے والی ریاستوں پر ہندی زبان تھوپنے کی کوششیں ملک کی Linguistic Imposition کا واضح ثبوت ہیں، جو ہندوستان کی لسانی اور ثقافتی یکجہتی کے لیے شدید خطرہ بن سکتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام زبانوں کے ساتھ یکساں عزت و احترام کا سلوک ہونا چاہیے۔

کے ٹی آر نے اپنے خلاف کرپشن، منشیات سے تعلقات اور فون ٹیپنگ جیسے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے خود کو ایک شفاف عوامی خادم قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاست میں ذاتی حملوں کے بجائے حکمرانی اور عوامی خدمت پر بات ہونی چاہیے۔

انہوں نے بی آر ایس حکومت کی کارکردگی کو اجاگر کرتے ہوئے بتایا کہ ریاست میں بلا رکاوٹ بجلی کی فراہمی، تیز صنعتی ترقی اور عوام دوست پالیسیوں کی بدولت تلنگانہ ایک مثالی ریاست بن چکا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ریاست کی دس سالہ حکمرانی کو عوام کی بھرپور تائید حاصل ہے۔