
حیدرآباد: تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن (ٹی یو ڈبلیو جے ایف) کے صدر ایم اے ماجد کی قیادت میں فیڈریشن کے ایک وفد نے بدھ کے روز تلنگانہ میڈیا اکیڈمی کے صدر نشین کے سری نواس ریڈی سے ملاقات کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ میڈیا اکیڈمی کے نام اور لوگو میں اُردو زبان کو بھی شامل Urdu inclusionکیا جائے۔
وفد نے اُردو صحافیوں کے لیے خصوصی تربیتی پروگراموں کے آغاز کی بھی اپیل کی، تاکہ ریاست میں اُردو صحافت کو تقویت دی جا سکے۔ صدر نشین سری نواس ریڈی نے وفد کو اس مطالبے پر مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔
جب میڈیا ایکریڈیشن سے متعلق نظرثانی شدہ سرکاری احکام کے بارے میں سوال کیا گیا تو صدر نشین نے وضاحت دی کہ متعلقہ فائل فی الحال ریاستی حکومت کے زیر غور ہے۔
اس وفد میں جنرل سکریٹری سید غوث محی الدین، نائب صدر سید شاہ عظمت، جوائنٹ سکریٹریز محمد لئیق ،سید واجد حسینی، اور محمد علیم الدین شامل تھے۔