حیدرآباد: ٹالی ووڈ کے معروف اداکار اَککنینی ناگرجنا نے بدھ کے روز پرجا بھون میں تلنگانہ کے نائب وزیراعلیٰ بھٹی وکرمارکا ملو سے ملاقات کی اور اپنے بیٹے اکھیل اَککنینی Akhil Weddingکی شادی کی تقریب میں مدعو کیا۔
ناگرجنا نے اس مختصر ملاقات کے دوران دعوت نامہ پیش کیا اور اککنینی خاندان کی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ نائب وزیراعلیٰ بھٹی وکرمارکا نے جوڑے کے لیے اپنی دعاؤں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس سے قبل ناگرجنا نے 31 مئی کو وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی سے ان کی رہائش گاہ جوبلی ہلز میں ملاقات کی تھی اور انہیں بھی اکھیل کی شادی میں مدعو کیا تھا۔ اس موقع پر ناگرجنا کے اہل خانہ بھی موجود تھے۔ اکھیل کی شادی ایک ہائی پروفائل تقریب مانی جا رہی ہے، جس میں اہم سیاسی و فلمی شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔
Actor Nagarjuna meets Deputy CM Bhatti Vikramarka at Praja Bhavan to invite him for son Akhil’s wedding. Earlier met CM Revanth Reddy. #AkhilWedding #Nagarjuna @iamnagarjuna @Bhatti_Mallu @AkhilAkkineni8
Read More: https://t.co/YGot4TQsU5 pic.twitter.com/gK5Ajb68dw
— Hyderabad News Hunt (@HyderabadNewsH) June 4, 2025
اکھیل، ناگرجنا کے چھوٹے بیٹے ہیں، اور ان کی شادی کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ تقریب نہایت شاندار ہوگی جس میں فلم انڈسٹری، سیاست اور دیگر اہم حلقوں سے نمایاں شخصیات شرکت کریں گی۔