حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ٹی جی ایس آر ٹی سی) کے ملازمین کے لیے 2.5 فیصد مہنگائی الاؤنس (ڈی اے) میں اضافہ کیا جائے گا۔ ٹرانسپورٹ اور بی سی ویلفیئر کے وزیر پونم پربھاکر نے اس بات کااعلان کیا ہے۔ اس فیصلے سے ٹی جی ایس آر ٹی سی پر ماہانہ 3.6 کروڑ روپئے کا اضافی مالی بوجھ پڑے گا۔
حکومت کی خواتین کی بااختیاری کے عزم کے تحت، ‘اندرا مہلا شکتی’ بس سروس ہفتہ کو بین الاقوامی یوم خواتین کے موقع پر شروع کی جائے گی۔ پہلے مرحلے میں، 150 بسیں منڈل مہلا ایسوسی ایشنز سے کرایہ کی بنیاد پر ٹی جی ایس آر ٹی سی کو فراہم کی جائیں گی۔ دوسرے مرحلے میں مزید 450 بسوں کا منصوبہ ہے، جن کے لیے خواتین کی ایسوسی ایشنز اور آر ٹی سی کے درمیان معاہدے پہلے ہی ہو چکے ہیں-
وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی ہفتہ کو ‘مہلا شکتی’ بسوں کا افتتاح کرنے والے ہیں، جو ریاست میں ایک کروڑ خواتین کو بااختیار بنانے کی سمت میں ایک اہم قدم ہے۔