• تلنگانہ
  • سیاست
  • تازہ ترین خبریں
  • عالمی خبریں
  • کاروبار
  • حیدرآباد
  • قومی خبریں
  • تلنگانہ رائزنگ
  • جرائم و حادثات
Monday, June 9, 2025
  • Login
charminarnews.in
  • عالمی خبریں
  • کاروبار
  • تلنگانہ رائزنگ
  • قومی خبریں
  • تلنگانہ
  • حیدرآباد
  • جرائم و حادثات
  • تازہ ترین خبریں
  • سرورق
No Result
View All Result
charminarnews.in
No Result
View All Result

بنڈی سنجے کا ماوسٹوں سے مذاکرات سے انکار | Bandi Sanjay

May 4, 2025
in تازہ ترین خبریں, تلنگانہ, خاص خبر, سیاست
0 0
Bandi Sanjay

حیدرآباد: مرکزی مملکتی وزیر Bandi Sanjay نے کہا ہے کہ ماوسٹوں کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ انہوں نے یہ بات کریم نگر کے کوتہ پلی میں ہنومان کے مجسمہ کی نقاب کشائی کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ بندوق اٹھاکر معصوم عوام کو نشانہ بناتے ہیں، ان کے ساتھ حکومت بات چیت نہیں کرے گی۔

بنڈی سنجے  نے واضح کیا کہ ماوسٹ تنظیم پر امتناع عائد ہے، اس لیے اب ان کے ساتھ کسی بھی مذاکرات کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہی۔ انہوں نے یاد دلایا کہ یہ پابندی کانگریس حکومت نے ہی عائد کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ماوسٹوں نے کانگریس، بھارتیہ جنتا پارٹی اور تیلگو دیشم پارٹی کے کئی قائدین کو ہلاک کیا ہے۔ اس کے علاوہ کئی گریجن نوجوانوں کو مخبر قرار دے کر قتل کیا گیا، جس کی وجہ سے کئی خاندان شدید صدمے سے دوچار ہوئے ہیں۔

مرکزی مملکتی وزیر نے زور دے کر کہا کہ جب تک ماوسٹ بندوق کا راستہ نہیں چھوڑتے، ان کے ساتھ کسی بھی سطح پر بات چیت ممکن نہیں۔ انہوں نے کانگریس اور بی آر ایس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں جماعتیں ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔ ان جماعتوں کے قائدین شرمناک انداز میں ماوسٹوں کے ساتھ مذاکرات کی حمایت میں ایک دوسرے پر سبقت لینے کی کوشش کررہے ہیں، لیکن انہیں اپنے پارٹی قائدین کی قربانیوں کی پرواہ نہیں، جنہیں ماوسٹوں نے زیرزمین بم دھماکوں کے ذریعہ ہلاک کیا تھا۔

بنڈی سنجے نے اس موقع پر مرکزی حکومت کی جانب سے قومی مردم شماری کے ساتھ ساتھ ذات پات کی مردم شماری کے فیصلہ کا خیرمقدم کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ایک تاریخی قدم ہے۔ انہوں نے کانگریس کی جانب سے اس فیصلہ پر کریڈٹ لینے کی کوشش کو مضحکہ خیز قرار دیا اور کہا کہ کانگریس کے ذات پات کے سروے اور مودی حکومت کی مردم شماری میں زمین آسمان کا فرق ہوگا۔

ان کا الزام تھا کہ کانگریس کے ذات پات کے سروے میں پسماندہ طبقات کے ساتھ شدید ناانصافی کی گئی۔ ان کی آبادی کو کم کرکے پیش کیا گیا، جس سے ان کے حقوق متاثر ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس حکومت چھ ضمانتوں پر عمل آوری میں ناکام رہی ہے اور عوام کی توجہ ہٹانے کے لیے ذات پات کے مسئلہ پر بحث چھیڑی جارہی ہے۔

بنڈی سنجے نے مزید کہا کہ حیدرآباد اور تلنگانہ میں مقیم غیرقانونی روہنگیائی باشندوں کو فوری واپس بھیجا جانا چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ مرکزی حکومت کا واضح فیصلہ ہے کہ وہ تمام غیر ملکی جو پاسپورٹ نہیں رکھتے، ان کی شناخت کرکے ملک بدر کیا جائے گا۔ انہوں نے کانگریس حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ روہنگیائی مسلمانوں کے تعلق سے اپنا موقف واضح کرے۔

No question of holding talks with Maoists
They killed innocents, leaders and tribals. Congress banned them once, now competes with BRS to hold talks. pic.twitter.com/JfOfPbsYZp

— Bandi Sanjay Kumar (@bandisanjay_bjp) May 4, 2025

Tags: Bandi SanjayBJPCongressMaoistsTelanganaبی جے پیتلنگانہروہنگیاکانگریسماوسٹمردم شماریمردم شماری بنڈی سنجے
ShareTweetSendSend

Related Posts

New Ministers
تازہ ترین خبریں

تلنگانہ کے نئے وزراء اور ڈپٹی اسپیکر کو مبارکبادوں کا سلسلہ | New Ministers

by CN Web Desk
June 8, 2025
0
Maganti Gopinath
تازہ ترین خبریں

وزیراعلیٰ ریونت ریڈی اور وزراء کا مانگٹی گوپی ناتھ کے انتقال پر اظہار افسوس | Maganti Gopinath

by CN Web Desk
June 8, 2025
0
Maganti Gopinath
تازہ ترین خبریں

سیاسی حلقوں سے مانگٹی گوپی ناتھ کو بھرپور خراج عقیدت | Maganti Gopinath

by CN Web Desk
June 8, 2025
0
Maganti Gopinath
تازہ ترین خبریں

کے سی آر اور بی آر ایس قائدین کا مانگٹی گوپی ناتھ کو خراج عقیدت | Maganti Gopinath

by CN Web Desk
June 8, 2025
0
Liquor Bottles Seized
تازہ ترین خبریں

حفیظ پیٹ میں غیر قانونی شراب کی بڑی کھیپ ضبط | Liquor Bottles Seized

by CN Web Desk
June 8, 2025
0
Maganti Gopinath
تازہ ترین خبریں

بی آر ایس لیڈر ماگنٹی گوپی ناتھ انتقال کرگئے | Maganti Gopinath Death

by CN Web Desk
June 8, 2025
0
charminarnews.in

Copyright © 2024 Charminar News.

Menu

  • تلنگانہ
  • سیاست
  • تازہ ترین خبریں
  • عالمی خبریں
  • کاروبار
  • حیدرآباد
  • قومی خبریں
  • تلنگانہ رائزنگ
  • جرائم و حادثات

Follow Us

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • سرورق
  • تازہ ترین خبریں
  • تلنگانہ
  • حیدرآباد
  • قومی خبریں
  • جرائم و حادثات
  • خاص خبر

Copyright © 2024 Charminar News.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
Go to mobile version